ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس سے متعلق عوامی بیداری مہم چلانے بی جے پی کافیصلہ

ریاست کرناٹک میں کوروناوائرس سے متعلق عوامی بیداری مہم چلانے بی جے پی کافیصلہ

Mon, 16 Mar 2020 10:51:32    S.O. News Service

بنگلورو،16مارچ (ایس او نیوز) ریاست میں تیزی سے پھیل رہے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے ریاست بھر میں عوامی بیداری پیداکرنے کا بی جے پی کورکمیٹی نے آج فیصلہ کیاہے۔

پارٹی کے صدر دفتر میں منعقدہ کورکمیٹی اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری اروند لمباولی نے بتایاکہ ریاست میں تیزی سے پھیل رہے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے ریاستی حکومت نے کئی اہم اقدام کئے ہیں اس کے علاوہ بی جے پی ورکرس کوروناوائرس سے بچنے سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے تشہیری مہم شروع کریں گے۔ یہ مہم پسماندہ علاقوں میں چلانے کافیصلہ کیاگیاہے۔

اس جان لیوا وائرس سے کس طرح بچنا چاہئے اس سلسلہ میں پارٹی ورکرس عوام کو آگاہ کریں گے واٹس اپ اور موبائل فونس کے ذریعہ ریاست بھر میں بھاری پیمانے پر بیداری پیداکی جائے گی۔ اس سلسلہ میں پارٹی ورکرس کو خصوصی تربیت دینے کاانتظام کیاجارہاہے۔ بیرونی ممالک سے ہندستان آنے والوں پر کڑی نظر رکھنے اور ایسے لوگوں سے متعلق متعلقہ محکمہ کوفوری اطلاع دینے ورکرس کوہدایت دی گئی ہے۔


Share: